راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اورانکی اہلیہ بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو ریفرنس کی سماعت ہوئی، سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج کر دیں۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ سماعت کے دوران بشری بی بی عدالت میں موجود نہیں تھیں۔ یاد رہے کہ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 8 نومبر کو محفوظ کیا تھا۔