احسن اقبال 10

توانا اور صحتمند ذہن ہی ایک مضبوط اور خوشحال قوم کی پہلی بنیاد ہے’احسن اقبال

نارووال(رپورٹنگ آن لائن )وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ توانا اور صحتمند ذہن ہی ایک مضبوط اور خوشحال قوم کی پہلی بنیاد ہے۔ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے پر یہ عہد دہرانا ضروری ہے کہ ذہنی صحت کوئی عیب یا چھپانے والی بات نہیں، بلکہ ایک کامیاب اور باوقار زندگی کی بنیاد ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی دولت اور اصل سرمایہ ہمارے نوجوان ہیں۔

جب ہمارے نوجوانوں کے ذہن پرسکون ہوں گے اور ان کے دل امید سے روشن ہوں گے، تبھی وہ دنیا کا مقابلہ کر سکیں گے اور ملک کو آگے لے جا سکیں گے۔ ہمارے اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور گھروں میں ایسا ماحول ہونا چاہیے جہاں نوجوان بلا جھجھک اپنے ذہنی دبائو، الجھن اور پریشانی کا اظہار کر سکیں۔ انہوں نے کہا ہمیں روایتی جھجک کو توڑ کر ایک دوسرے کا سہارا بننا ہے، سننا ہے اور ضرورت پڑنے پر وقت پر رہنمائی اور مدد فراہم کرنی ہے۔ یاد رکھیے، ایک توانا اور صحتمند ذہن ہی ایک مضبوط اور خوشحال قوم کی پہلی بنیاد ہے۔ آئیے مل کر اپنے نوجوانوں کے لیے امید، ہمدردی اور ذہنی سکون کی راہیں آسان بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں