ماہرہ خان 20

تم ہی میری پوری دنیا ہو، ماہرہ خان کا اپنے بیٹے اذلان کیلئے محبت بھرا پیغام

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے دوسری بار ماں بننے کی تیاریوں کے دوران اپنے بیٹے اذلان عسکری کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔41سالہ اداکارہ نے حال ہی میں اپنی دوسری پرگننسی کا اعلان کیا، جس کے بعد انہیں شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات موصول ہو رہی ہیں۔

اس خوشی کے موقع پر ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنا ون اینڈ اونلی قرار دیا، جس سے ماں بیٹے کے درمیان گہرے تعلق کی ایک بار پھر خوبصورت جھلک دیکھنے کو ملی۔

اذلان ماہرہ خان کی زندگی کے اہم مراحل میں ان کے ساتھ رہے ہیں۔ اداکارہ کی دوسری شادی کے موقع پر بھی بیٹے نے اپنی والدہ کا بھرپور ساتھ دیا اور انہیں شادی کی تقریب میں ساتھ لے کر چلتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس کی تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔واضح رہے کہ ماہرہ خان پہلی مرتبہ 24 سال کی عمر میں ماں بنی تھیں اور اب 41 سال کی عمر میں اپنے دوسرے بچے کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں