لاہور( رپورٹنگ آن لائن)مقبول ترین ریئلٹی شو تماشہ سیزن فائیو کے ناظرین تماشہ گھر کے اندر کی سرگرمیاں ٹی وی پر نشر ہونے سے پہلے براہِ راست دیکھ سکیں گے۔منتظمین کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تماشہ سیزن فائیو کی خصوصی لائیو فیڈ نجی ٹی وی کی ایپ پر دستیاب ہو گی ۔
شائقین اس لائیو فیڈ سے لطف اندوز ہونے کے لیے صرف 100روپے ماہانہ کی انتہائی کم سبسکرپشن حاصل کر سکتے ہیں۔ ناظرین کو اپنے موبائل یا ڈیوائس پر ایپ ڈائون لوڈ کرنا ہو گی ۔









