رانا مبشر اقبال

تحریک انصاف ایک دہشتگردجماعت ہے ان کامشن ہی یہی تھا،رانا مبشر اقبال

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانامبشراقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک دہشتگردجماعت ہے ان کامشن ہی یہی تھا،تحریک انصاف نے ملک میںانارکی پھیلائی،پٹرول بم کون بناتاہے؟، یہ کہتے ہیں ہمارے ساتھ زیادتی ہورہی ہے،بتائیں کیازیادتی ہوئی،جناح ہائوس ،جی ایچ کیواورکاکول اکیڈمی سمیت دیگرفوجی وسول تنصیبات کس کے کہنے پر جلائی گئیں۔

کھلی کچہری میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے جلا ئوگھیرا ئومیں کوئی جگہ نہیںچھوڑی اور کہتے ہیںکہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی۔یہ خودہی اپنے انجام کوپہنچ رہے ہیں،ان کے خاتمے کاوقت آگیاہے،تحریک انصاف کاکردارایک ایک بچے کے سامنے آچکاہے،تحریک انصاف نیست ونابود ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان کی خدمت اوراس کی بقا ء کیلئے قربانیاں دینے والے رہیں گے،پاکستان کے عوام کبھی عمران خان کاساتھ نہیںدیںگے،زمان پارک میںاب کوئی نہیںجاتاکیونکہ عوام کوپتہ چل گیاہے کہ اس نے ملک دشمنی کی،عمران خان نے ملک کومعاشی طوپرڈبویاہے ۔