بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر کا مولانا فضل الرحمن کو فون،امیر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جمعیت علمائے پاکستان( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو فون کیا اور ملکی صورتحال پر بات چیت کی۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور مولانا فضل الرحمن نے ملک کی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمن کو5 سال کیلئے جے یو آئی کا امیر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بیرسٹر گوہر نے مولانا عبدالغفور حیدری کو بھی سیکریٹری جنرل جے یو آئی منتخب ہونے مبارکباد دی۔
٭٭٭٭٭