رانا ثناء اللہ

بھارتی جارحیت کے سامنے پاکستانی اور کشمیری یکجا ہیں، رانا ثنا اللہ

مظفر آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے سامنے پاکستانی اور کشمیری یکجا ہیں۔

مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت نے تکبر اور غرور کیا تو اسے ہزیمت اٹھانا پڑی، پرامید ہیں کہ اس مرتبہ مسئلہ کشمیر کا حل نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پاکستان کو اللہ تعالی نے سرخرو کیا، بھارت نے دوبارہ کوئی ایسی حرکت کی تو پہلے سے بھی زیادہ سخت جواب ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری اور پاکستانی قوم بھارتی جارحیت کے سامنے یکجا ہے، پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر بے پناہ ظلم کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی دعائوں سے مسئلہ کشمیر دوبارہ دنیا کے سامنے اجاگر ہوا ہے، امید ہے اس مرتبہ مسئلہ کشمیر کا حل نکلے گا۔