حارث رؤف 15

بگ بیش لیگ: حارث رؤف کا ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کیساتھ معاہدہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کا بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے ساتھ معاہدہ ہو گیا۔

حارث رؤف بگ بیش لیگ کے اگلے سیزن میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی جانب سے کھیلیں گے۔

اس سے قبل پاکستانی فاسٹ بولر میلبرن اسٹارز کی طرف سے بگ بیش لیگ کھیل چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بگ بیش لیگ کا آغاز رواں سال 12 دسمبر سے ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں