خواجہ سعد رفیق 13

بڑے شہروںمیںمئیر کا عہدہ ختم کرنا بیوروکریسی کو مضبوط کرنے کے مترادف ہوگا’ سعد رفیق

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لاہور اوراسلام آباد سمیت بڑے شہروںسے میڑو پولیٹن یا میونسپل کارپوریشن کے مئیر کا عہدہ ختم کرنا لوکل گورنمنٹ سسٹم کو کمزور کرنے اور بیوروکریسی کو مضبوط کرنے کے مترادف ہوگا،مئیر کا انتخاب ون مین ون ووٹ کی بنیاد پر براہ راست ہونا چاہیے،مختلف ادوار میں دیگر اداروں یا اتھارٹیز کو بلدیاتی اداروں سے چھینے گئے آئینی اختیارات لوٹائے جائیں ۔

اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ اور مالی خود مختاری دی جانی چاہیے،صوبائی حکومتیں صوبائی سطح پر اختیارات کا ارتکاز ختم کریں ،پراونشل فنانش ایوارڈ کے ذریعے مرکز اور صوبے سے حاصل شدہ وسائل ضلعی سطح پر منتقل کیے جائیں،ایک ایک شہر میں چھ چھ اتھارٹیز ایک ہی کام کریں گی تو کام کیسے چلے گا .

بااختیار مقامی حکومتوں کا نظام قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ میونسپل کمیٹیوں ، کارپوریشنز اور کنٹونمنٹ بورڈز کے علاوہ یہی کام کرنے والے باقی تمام اداروں کا وجود آئین سے متصادم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں