بیٹنگ

بنگلہ دیش سیریز میں توقعات کے مطابق بیٹنگ نہیں کرسکا، بابراعظم کا اعتراف

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش سیریز میں توقعات کے مطابق بیٹنگ نہیں کرسکا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف تینوں میچز میں ڈھاکہ کے کراؤڈ نے بھرپور اسپورٹ کیا، کورونا کے دنوں میں اسٹیڈیم میں کراؤڈ کو مس کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ سال میں 17 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کامیابیوں پر بہت خوشی ہے، جیت کے لیے ضروری ہے کہ پہلے اپنی خامیوں کی نشاندہی کی جائے۔

بابراعظم نے کہا کہ ہمیں فیلڈنگ اور لوئر مڈل آرڈر میں بہتری کی ضرورت تھی، گزشتہ چند ماہ میں ہماری فیلڈنگ بہت بہتر ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ لوئر مڈل آرڈر میں بھی میچ فنش کرنے کی عادت آرہی ہے، بحیثیت کپتان اپنے کھلاڑیوں کو صرف ان کا رول کلیئر بتاتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ خوشدل شاہ، فخر زمان اور محمد نواز نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔