ڈھاکہ(رپورٹنگ آن لائن)بنگلہ دیش کی اہم سیاسی جماعتوں نے ہندو مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران وکیل کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں وسیع پیمانے پر پر تشدد واقعات کے بعد عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ تازہ ترین اشتعال کے پیچھے شکست زدہ فاشسٹ گروپ کا ہاتھ ہے، ان کا اشارہ حسینہ واجد کی عوامی لیگ کی طرف تھا۔انہوں نے اخبار کو بتایا کہ یہ واقعہ مکمل طور پر نا قابل قبول ہے، ہم اس کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور سب پر زور دیتے ہیں کہ وہ پرامن طریقے سے صورتحال سے نمٹیں۔
جماعت اسلامی کے شفیق الرحمن نے جاری بے امنی کا الزام ایک ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کرنے والے مفاد پرست گروپ پر لگایا۔