اریج محی الدین

بندش ٹو میںخوفزدہ ہونے کے تاثر کے دوران میرے آنسو آجاتے تھے ‘ اریج محی الدین

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ اریج محی الدین نے کہا ہے کہ بندش ٹو میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا،الگ الگ کردار کرکے اپنی اداکاری کا لوہا منوانے کی کوشش کررہی ہوں۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ بندش ٹو میں کام کر کے بہت مزہ آیا کیونکہ یہ مختلف تجربہ تھا، ساتھی اداکاروں اور ڈائریکٹر کی وجہ سے کام کرنا اور بھی آسان ہوگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران کبھی خوفزدہ ہونے کا تاثر دینا ہوتا تھا تو میرے آنسو آجاتے تھے پھر آمنہ الیاس مجھے کہتی تھیں کہ ہر وقت رونا نہیں ہوتا ہے۔