ضیا لانگو

بلوچستان کا سب سے بڑا اور مشکل مسئلہ لاپتا افراد کا ہے، ضیا لانگو

کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن ) مشیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ لاپتا افراد کا مسئلہ حساس ہے، جسے ہر پہلو سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ضیا لانگو کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان کو درپیش سب سے بڑا اور مشکل مسئلہ لاپتا افراد کا ہے۔ مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے لاپتا افراد کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کو درپیش سب سے بڑا اور مشکل مسئلہ لاپتا افراد کا ہے۔ لاپتا افراد کا مسئلہ حساس ہے اور اس کو ہر پہلو سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ صوبائی حکومت لاپتا افراد کے مسئلے پر اقدام کر رہی ہے۔

مشیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ حکومتی سطح پر سب سے بڑا اور اہم فورم جوڈیشل کمیشن ہے، جو تشکیل دیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت پر امید ہے کہ لاپتا افراد کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ لاپتا افراد کے لواحقین کی ڈیمانڈ پر جوڈیشل کمیشن کو بنایا گیا۔ جس کیلئے بلوچستان حکومت مزید اقدامات اٹھا رہی ہے کہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔ ضیا لانگو کے مطابق لاپتا افراد کی تلاش کیلئے روز اول سے حکومت اقدامات کررہی ہے۔

جوڈیشل کمیشن کا قیام صوبائی حکومت کے اقداموں میں سے ایک اقدام ہے۔ موجودہ حکومت کا اولین مقصد عوامی مسائل کا فوری حل ہے، جب کہ شہریوں کی جان مال کے تحفظ اور قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے بھی ہم ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ مشیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے سیاسی مسائل بھی ہیں اور معاشی بھی، یہ دونوں ایک دوسرے سے منسلک ہیں، ہم نے عوام سے بہتر طرز حکمرانی فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے اور اس پر اپنے منشور کے مطابق عمل کریں گے۔