اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) بلوچستان ڈیرہ بگٹی میں واقع کنویں سے گیس کی پیداوار شروع ہو گئی۔اوجی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ کنویں سے یومیہ پچاس لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس نکل رہی ہے۔گیس کی پیداوارکواچ گیس پراسیسنگ پلانٹ سے کامیابی سے منسلک کردیاہے ۔
او جی ڈی سی ایل نے اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا،کہا کہ کنواں 100فیصد اوجی ڈی سی کی ملکیت ہے ۔
یاد رہے کہ رواں سال اوائل میں پی پی ایل نے سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع لطیف بلاک میں دریافت ہونے والے کنویں ٹور ون سے گیس کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔ پچھلے سال پی پی ایل نے ادھی ساتھ 6 کنویں سے ہائیڈرو کاربن کی پیداوار شروع کی تھی۔