عظمی بخاری 67

بلاول سندھ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہالیں: عظمیٰ بخاری کی پی پی پر تنقید

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ عقل کُل بننے کی کوشش نہ کریں، جہاں آپ کا مینڈیٹ نہیں وہاں ڈیڑھ گز کی مسجد بنانے کی کوشش نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو دودھ اور شہد کی جو نہریں بہاناچاہتے وہ سندھ میں بہالیں جہاں ان کے پاس مینڈیٹ ہے.

پنجاب نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا ہے، انہیں معلوم ہے کہ لوگوں کے مسائل کیسیحل کرنے ہیں اور وہ کربھی رہی ہیں۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بی آئی ایس پی کے تحت 12 ہزارروپے تقسیم نہیں کرسکتی، ایسے لالی پاپ آپ سندھ کے عوام کو دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں