بلاول بھٹو 20

بلاول بھٹو کا مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر سیاست دان اور پنجاب اسمبلی کے سابق رکن مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے صاحبزادے بیرسٹر حیدر زمان قریشی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔

انہوں نے خانیوال ضلع کونسل کے سابق چیئرمین کے صاحبزادے پیر شبیر زمان قریشی کیلئے بھی تعزیتی پیغام بھیجا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مخدوم پیر عارف زمان قریشی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے، ان کی ناقابل فراموش خدمات مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے قوم قریش غوث پور قریشیاں سمیت تمام لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں