کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع بنوں کے علاقے مارکہ بیرا میں ہونے والے دہشتگردانہ دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے دھماکوں میں 7 بے گناہ شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کیانہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور غیر انسانی فعل ہے۔ دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں کا مقصد ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانا ہے ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ قومی یکجہتی اور انتہا پسند عناصر کے خلاف غیر متزلزل عزم ہی ملک میں پائیدار امن کے قیام کی ضمانت ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور پاکستان کے دشمن عوام کے اجتماعی عزم کو کبھی کمزور نہیں کر سکتے۔









