بلاول بھٹو 18

بلاول بھٹو زرداری کا محمد دانش خان اور علی اکبر کے انتقال پر اظہارِ افسوس

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معروف کاروباری شخصیت اور پارٹی رہنما محمد دانش خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کی ہے۔ انہوں نے سینئر صحافی عثمان جاوید ملک کے ماموں علی اکبر کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔محمد دانش خان کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرحوم نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے پلیٹ فارم سے کاروباری برادری سمیت سیاسی اور سماجی شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ محمد دانش خان مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل اور حوصلہ دے۔بلاول بھٹو زرداری نے سینئر صحافی عثمان جاوید ملک کے ماموں علی اکبر کے انتقال پر بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عثمان جاوید ملک سمیت تمام سوگوار اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم علی اکبر کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی، جبکہ عثمان جاوید ملک اور دیگر اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل اور حوصلے کی دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں