ہارٹ فیل

برطانیہ، ہارٹ فیل کا علاج متعارف، اموات میں 62 فیصد کمی ممکن

لندن ( رپورٹنگ آن لائن)برطانوی اسپتالوں نے ہارٹ فیل کا ایک ایسا علاج متعارف کروا دیا ہے جس سے اموات میں 62 فیصد کمی واقع ہو سکتی ہے، گیم چینجرٹرائل کی کامیابی کے بعد لایا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا تھا کہ نئے طریقہ کار کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ ممکنہ طور پر مہلک حالت میں مبتلا افراد کئی مہینوں کے بجائے تشخیص کے دو ہفتوں کے اندر دوا لینا شروع کردیں۔

برطانیہ میں تقریبا 10 لاکھ افراد کو عارضہ قلب لاحق ہے جو کہ لاعلاج ہے، لندن کے سینٹ جارج ہسپتال اور سوانسی کے موریسٹن اسپتال نے ایسے مریضوں کا علاج جدید طریقہ سے شروع کر دیا ہے۔