لندن (رپورٹنگ آن لائن)برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ کو ریپ اور 3 جنسی حملوں کے جرم میں 10برس 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔51 سالہ رسل برانڈ کو سزا سدک کران کورٹ میں سنائی گئی،7 الزامات میں ایک ماہ تک مقدمہ چلا، رسل برانڈ کو جمعرات کو سدک کران کورٹ کی جیوری نے مجرم قرار دیا تھا۔
جج جسٹس بیناتھن نے کہا تمام جرائم کی سزائیں ایک ساتھ شروع کرنے کا پابند نہیں، جج نے متاثرہ خواتین کے سامنے آنے اور میٹ پولیس کی کارکردگی کو سراہا، رسل برانڈ پر2004 سے 2009 کے درمیان 6 خواتین پر جنسی حملوں کے الزامات لگائے گئے تھے








