فارمی انڈے 15

برائلر گوشت کی قیمت میں ایک ہفتے میں50روپے اضافہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )برائلر گوشت کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور ایک ہفتے میں فی کلو قیمت میں50روپے اضافہ ہو ا۔

گزشتہ روز شہر میںپرچو ن سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید14روپے اضافے سے533روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت10روپے اضافے سے368روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 264روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔

اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے20روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں