فارمی انڈے 19

برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ،فارمی انڈے مستحکم

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 2روپے اضافے سے 475روپے کلو، زندہ برائلر مرغی کی قیمت2روپے اضافے سے 328 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوںکی قیمت 268روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔

تین روز میں برائلر گوشت کی قیمت میں50روپے کلو اضافہ دیکھا گیا ۔ اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے15سے 20روپے کلو زائد قیمت پر فروخت کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں