حافظ نعیم الرحمان

بجٹ کے معاملے پر کراچی کی عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجٹ کے معاملے پر کراچی کی عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پر شب خون مارا جاتا ہے تو ایم کیو ایم شریک ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 1.5ٹریلین کا ٹیکس دیا ہے، بجٹ کے معاملے پر کراچی کے عوام کو دھوکا دیاجارہا ہے، یہ اپنی لوٹ مار کیلئے عوام کو ڈیفالٹ کہہ کرڈراتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ن لیگ بتائے وہ مہنگے پاور پلانٹ کہاں گئے جو آپ نے لگائے تھے؟ ہم کراچی کا مقدمہ لڑیں گے، سبسڈی عوام کا حق ہے، خیرات نہیں، ہمیں آزاد معیشت اور غلامی سے نجات چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ زراعت پر جاگیرداروں پر ٹیکس کیوں نہیں لگاتے؟ ہم اپنے محل وقوع کے باعث ڈیفالٹ نہیں ہوسکتے۔ حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ حکمران معیشت کا صرف ایک رخ دکھا رہے ہیں، حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو مانا ہے۔