مرتضیٰ وہاب 13

بجٹ پر اپوزیشن کی تنقید قبل از وقت تھی، میئر کراچی مرتضی وہاب

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے غیر رسمی گفتگو میں اپوزیشن کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنا کردار ادا کر رہی ہے جبکہ حکومت بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو بجٹ سننے کے بعد اپنی رائے قائم کرنی چاہیے تھی، تاہم انہوں نے بجٹ پیش ہونے سے پہلے ہی اسے مسترد کر دیا۔مرتضی وہاب کے مطابق ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اپوزیشن پہلے سے ہی اپنا موقف طے کرکے آئی تھی اور بجٹ کی تفصیلات سننے میں دلچسپی نہیں لی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں