راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن) نیا توشہ خانہ ریفرنس میں درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران عمران خان نے نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون کو دھمکی دے دی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں نیا توشہ خانہ ریفرنس کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)عمران خان اپنی نشست سے اٹھ کر نیب کے تفتیشی افسر کے پاس پہنچے۔
عمران خان نے نیب کے تفتیشی افسرمحسن ہاروں سے کہا کہ تم نے جو کیسز بنائے ہیں تمہاری وجہ سے میری بیوی جیل میں ہے۔ جب باہر نکلوں گا تو تمہیں اور چئیرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا۔ رہا ہوتے ہی تم دونوں کو عدالت میں لے کر جاں گا۔ بانی پی ٹی آئی کی نیب کے تفتیشی افسر سے گفتگو کے دوران متعدد افراد موجود تھے۔