بانی پی ٹی آئی

بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے کا معاملہ، پارٹی رہنماﺅں کے دلچسپ تبصر ے

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر تصویر وائرل ہونے کے بعد پارٹی رہنماﺅں کی جانب سے دلچسپ تبصر ے کیے گئے ہیں ۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عمران خان کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جیسا میں نے لکھا تھا کہ عمران خان اپنی 2015-16 کے فٹنس لیول پر ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تصویر سے لوگ اب خود بھی عمران خان کی فٹنس دیکھ لیں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے کہا کہ دنیاوی خدائی دعوے داروں نے کہا تھا ہم عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے نہیں دیں گے۔

ابھی انشاللہ آپ کے بہت سارے اور دعوے بھی غلط ثابت ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ قوم کا حقیقی لیڈر، بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، اڈیالہ جیل سے 9 ماہ کے طویل عرصے بعد۔ عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کا سن کر پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا تھا، اورسوشل میڈیا پر IKonVideoLink# کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کررہا تھا۔اس موقع پر سوشل میڈیا پر یو ٹیوب کے سبسکرائبرز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، سپریم کورٹ کے سبسکرائبرز کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ کر 50 ہزار سے زائد تک پہنچ گئی۔