لاہور( رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور خفیہ مقدموں میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست صوبائی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت نو مئی اور توشہ خانہ کیس میں جیل میں قید ہیں، خدشہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف نامعلوم مقدمات درج کیے گئے ہیں، استدعا ہے عدالت بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اورخفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے کا حکم دے۔