رانا ثناء اللہ 70

بانی سے ملاقات نہیں ہو رہی تو پی ٹی آئی توہین عدالت کی درخواست دائر کیوں نہیں کرتی؟ ،راناثناء اللہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی اْمور رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ بانی سے ملاقات نہیں ہو رہی تو پی ٹی آئی توہین عدالت کی درخواست دائر کیوں نہیں کرتی؟۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئیرانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جیل حکام کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کیلئے عدالتی احکامات کے مطابق ہر سہولت دینے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں درخواست دینے پر بانی پی ٹی آئی کومتعدد سہولتیں ملیں، پی ٹی آئی کو کوئی مشکلات ہیں تو آئیں بتائیں۔

مشیر وزیراعظم نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزاؤں کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے، ہم نے بھی سزاؤں کے خلاف اپیلیں کیں اور ریلیف ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں