کامران اکمل

بابر کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلے گا تو فائدہ ہو گا،کامران اکمل

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) قومی کرکٹر کامران اکمل نے کہاہے کہ بابر کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلے گا تو فائدہ ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ آپ کو میری اور بابر اعظم کی رشتے داری کو علم ہے، بابر اور اس ٹیم کو جتنی سپورٹ ملی اتنی سپورٹ شاہد بھائی، مصباح بھائی اور شعیب ملک کو ملتی تو ہم ایک اور ورلڈ کپ جیت جاتے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو کپتانی کے 4 سال ملے ہیں وہ کچھ نہ کر سکا اگر وہ کپتانی چھوڑ کر کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلے گا تو اس سے پاکستان کو فائدہ ملے گا۔