حرا سومرو 78

لوگ مجھے تیز سمجھتے ہیں لیکن میں بہت معصوم ہوں، حرا سومرو

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ حرا سومرو نے کہاہے کہ لوگ مجھے تیز سمجھتے ہیں لیکن میں بہت معصوم ہوں۔ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے میں اداکارہ حراسومرونے کہاکہ میری سب سے اچھی بات یہ ہے کہ میں صاف گو ہوں اور بری بات یہ ہے کہ جذباتی ہوں، غصہ بھی بہت جلدی آتا ہے جبکہ شوہر کہتے ہیں میں بہت ضدی ہوں جبکہ وہ خود بہت چالاک ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہاکہ خدا کی قسم انڈسٹری میں کام کرنے کا شوق ہے اور کوئی وجہ نہیں ہے۔حرا سومرو نے کہا کہ مردوں کو مشورہ دینے کی ضرورت نہیں وہ بہت سمجھدار ہیں، خواتین کو یہ مشورہ ہے کہ پریشان نہ ہوں خوش رہیں، شادی شدہ خواتین تو ویسے ہی خوش ہیں۔

پی ایس ایل 10سے متعلق سوال پر حرا سومرو نے کہا کہ مجھے کراچی کنگز پسند تھی کیونکہ کراچی والی ہوں لیکن لگتا یہ ہے کہ اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل جیتے گی۔اداکارہ نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں ہمارے میڈیا نے اچھا کردار ادا کیا، ہم نے کوئی دہلی میں بم نہیں پھوڑے ہیں، کسی نے شاہ رخ خان کے بنگلے پر قبضہ بھی نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں