حنیف عباسی 15

ایک سال میں تمام ٹرینیں اپ گریڈ نہیں ہو سکتیں،محمد حنیف عباسی

ملتان(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ایک سال میں سب ریل گاڑیاں اپ گریڈ نہیں ہو سکتیں۔وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں اصلاحات کی ہیں، خامیاں دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم قراقرم ، ملت سمیت دیگر ٹرینوں کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔حنیف عباسی نے کہا کہ 88 ارب سے 115 ارب روپے تک ریونیو کو لے گئے ہیں جبکہ لیز کی آمدن 8 ارب سے 16 ارب روپے تک لے گئے ہیں۔وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ روہڑی تا کراچی ٹریک کو اپ گریڈ کریں گے، روہڑی سے ملتان تک ٹریک پر بھی کام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ریلوے کی بہتری کے لیے صوبوں سے بھی بات کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں