خط

ایک ایسا خط جو12لاکھ امریکی ڈالر ز یعنی پاکستانی لگ بھگ پندرہ کروڑ روپے میں نیلام ہو گیا ،تفصیل جانیے اس خبر میں

لاہور(نیٹ نیوز ) طبیعات کے عظیم سائنسدان سر آئن سٹائن کے ہاتھوں سے لکھا ہوا ایک خط 12لاکھ امریکی ڈالر ز یعنی پاکستانی لگ بھگ پندرہ کروڑ روپے میں نیلام ہو گیا ہے۔

جس میں انہوں نے بطورِخاص انسانی تاریخ بدل دینے والی مشہور مساوات E mc^2 اپنے ہاتھوں سے تحریر کی ہے۔بوسٹن کے ایک نیلام گھر آر آر آکشن نے اس خط کو نیلام کیا ہے جو مشہور سائنسداں البرٹ آئن اسٹائن نے اپنے ہاتھ سے لکھا تھا۔

کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میںآئن اسٹائن پیپر پروجیکٹ اور یروشلم کی ہیبریو یونیورسٹی کے مطابق اس وقت دنیا میں صرف تین خط ایسے ہیں جن میں آئن اسٹائن کے ہاتھ سے لکھی مشہور مساوات دیکھی جاسکتی ہے۔یہ خط ایک خاندان کی ذاتی ملکیت میں تھا جو حال ہی میں منظرِ عام پر آیا ہے ۔ نیلام گھر کا خیال تھا کہ یہ چار لاکھ ڈالر میں نیلام ہوگا لیکن اب یہ اندازے سے تین گنا زائد قیمت پر فروخت ہوا ہے