منشیات

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی بڑی کارروائی۔لاکھوں روپے مالیت کی منشیات پکڑلی۔

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی ایکسائز برانچ کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کے نتیجے میں بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئی۔

تھانہ صدر بیرونی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزم راز محمد کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت پکڑ لیا۔


ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر راولپنڈی منظر خالد کی خصوصی ہدایات پر انسپکٹر ملک فیاض بابر، انسپکٹر احتشام الحق و دیگر پر مشتمل ٹیم نے راولپنڈی میں تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں اڈیالہ روڈ پر دوران ناکہ ملزم راز محمد کو گرفتار کرے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ساڑھے 4 کلو چرس، گردا برآمد کرلیا اور ملزمان کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی