ایکسائز موٹر برانچ

ایکسائز موٹر برانچ فریدکوٹ کا سٹاف روڈ چیکنگ پر ۔پرائیویٹ افراد نے برانچ کاکنٹرول سنبھال لیا۔

رپورٹنگ آن لائن۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں محکمہ ایکسائز لاہور کی موٹر برانچ فریدکوٹ کا سٹاف روڈ چیکنگ میں مصروف ہے جبکہ ان کی جگہ پرائیویٹ افراد خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرتے ہوئے ”فرائض“ انجام دینے لگے ہیں اور ڈی پی او موسیٰ ,ڈی پی او اصغر ۔ڈی ای او عادل سلیم ۔عاطف اور ڈلیوری پر تعینات محبوب نامی اہلکاروں نے اپنی سیٹوں پرائیویٹ افراد کو بٹھاتے ہوئے ان کو اپنے سسٹم اور پاسورڈ بھی حوالے کر رکھے ہیں۔ حالانک عوام الناس کی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ملکیت کی تبدیلی حساس نوعیت کے معاملات ہیں جہاں کسی بھی فراڈ اور دھوکہ دہی کے لئے پرائیویٹ افراد کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

ایکسائز موٹر برانچ
ایکسائز موٹر برانچ

زرایع کے مطابق متذکرہ بالا ملازمین عرصہ تین سال سے زائد وقت گزرنے کے بعد بھی ایک ہی عہدے پر براجمان ہیں، اور کھلے عام پنجاب ایمپلائز سروس رولز کو چیلنج دے رہے ہیں۔
ایکسائز موٹر برانچ
خبر میں موجود تصویر میں بلال نامی پرائیویٹ فرد۔ ڈی ای او عادل سلیم کے سسٹم پر بیٹھ کر خفیہ سرکاری لاگ ان استعمال کرتے ہوئے عوام الناس کی گاڑیوں کے کوائف فیڈ کررہا ہے جبکہ شفیع نامی پرائیویٹ فرد پاس کھڑا معاونت کررہا ہے۔

اسی طرح ڈلیوری پر تعینات محبوب نامی سرکاری اہلکار کی سیٹ پر پرائیویٹ فرد عثمان زاہد ”سرکاری امور“ کی انجام دہی میں مصروف یے۔

موٹر برانچ لاہور کی یہ صورتحال ڈائریکٹر ریجن سی لاہور اور متعلقہ ایم آرایز کے لئے لمہہ فکریہ ہے۔