ایل پی جی 14

ایل پی جی کی من مانی قیمتیں برقرار، شہری اضافی رقم دینے پر مجبور

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)فیصل آباد شہر میں سرکاری نرخ مقرر ہونے کے باوجود ایل پی جی مہنگے داموں فروخت کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین اضافی رقم ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں ایل پی جی 350 سے 480 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ دکاندار سرکاری قیمت کو نظر انداز کرتے ہوئے من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی مسلسل مہنگی فروخت نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کیا ہے، جبکہ سرکاری نرخوں پر گیس دستیاب نہ ہونے کے باعث انہیں مجبوری میں زیادہ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

گھریلو صارفین نے مہنگی ایل پی جی کی فروخت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں