لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پنجاب بھر میں ایل پی جی مافیا کی جانب سے من مانی قیمتوں کی وصولی جاری ہے ۔ایل پی جی کی سرکاری قیمت 308 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ لاہور میں مختلف دکاندار ایل پی جی 480 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی بلیک قیمت پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی، مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی نوٹس بھجوائے رہے ہیں، متعلقہ ادارے سرکاری نرخنامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی۔









