محسن نقوی 19

ایف-9 پارک اسلام آباد میں رہنے والے ہر فرد کے دل میں ایک خاص مقام کا حامل ہے، محسن نقوی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف-9 پارک اسلام آباد میں رہنے والے ہر فرد کے دل میں ایک خاص مقام کا حامل ہے۔ وزیر داخلہ نے اتوار کو اپنے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ میں یہ بات بالکل واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ یہاں ایک بھی درخت نہیں کاٹا جائے گا۔

اس بات کی سو فیصد ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارک میں کنکریٹ کا کوئی نیا ڈھانچہ تعمیر نہیں کیا جائے گا،اس کے برعکس ہم یہاں بہتر روشنی کا انتظام، ایک خوبصورت جھیل، کافی شاپس، پیدل چلنے کے لیے بہتر راستے اور ہزاروں مزید درخت لگانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ ہمارا واحد مقصد ایف-9 پارک کو مزید سرسبز، محفوظ اور خوبصورت بنانا ہے تاکہ یہ خاندانوں اور یہاں آنے والے دیگر افراد کے لیے اور بھی زیادہ خوشگوار جگہ بن سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں