سیمی فائنل 23

ایشین گیمز،پاکستان کے نور زمان بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ٹوکیو (رپورٹنگ آن لائن)جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026 میں اسکواش کئے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے نور زمان بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔نور زمان نے کوارٹر فائنل کے میچ میں ہانگ کونگ کے کھلاڑی کو شکست دی، انہوں نے چی ہی لیونگ کو تین ۔

ایک سے شکست دی۔پاکستانی کھلاڑی نور زمان کی کامیابی کا اسکور گیارہ ۔ سات، گیارہ ۔ چھ ، تین ، گیارہ اور گیارہ ، چار رہا۔اس سے قبل پاکستان کے عشب عرفان نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا لی تھی، عشب نے کوارٹر فائنل میں بھارت کے ویر چوٹرانی کو ہرایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں