لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) نامور اداکارہ مشال خان نے کہا ہے کہ مجھے ایسے مرد پسند نہیں جو دوسری شادی کریں،شادی جیسا خاص لمحہ ابھی تک نہیں آیا لیکن یہ اچانک ہو جائے گی، شادی سے متعلق جو بات میرے ذہن میں آتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ ایک ایسی چیز ہے جسے میں نجی رکھنا چاہتی ہوں اور چاہوں گی لوگ اس پر بات نہ کریں۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں اعلان کروں گی کہ میری شادی ہوگئی ہے لیکن ساتھ ہی میں چاہتی ہوں کہ وہ اس کے بارے میں کسی طور پر بات نہ کریں، اس پر بلاگ شیئر نہ کریں بلکہ اسے مکمل نجی رہنے دیں۔مشال خان نے کہا کہ شوہر کو دوسری شادی کرنے کی اجازت نہیں دوں گی کیونکہ مجھے ایسے مرد پسند نہیں جو دوسری شادی کریں،
میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہوں کہ میرا شوہر میری زندگی میں واحد شخص ہو اور میں اس کی زندگی میں واحد عورت ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں وہ نہیں ہوں جسے کسی مرد کے ماضی سے کوئی مسئلہ ہو، مرد طلاق یافتہ ہو سکتا ہے لیکن اگر میں اس سے شادی کروں تو شادی کے وقت اسے سنگل ہونا چاہیے۔









