پنجاب یونیورسٹی 113

ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس سالانہ2023ء کی ڈیٹ شیٹس جاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ امتحان2023ء کے تحریری و پریکٹیکل امتحانات کی ڈیٹ شیٹس جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ ون کے امتحان 20جولائی جبکہ ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس پارٹ ٹوکے امتحان 5اگست 2023ء سے شروع ہوں گے۔تفصیلی ڈیٹ شیٹس پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں