آملی لاریجانی 17

ایران کسی بھی قیمت میں ابنائے ہرمز سے پیچھے نہیں ہٹے گا،آیت اللہ آملی لاریجانی

تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایران کے سابق چیف جسٹس اور ایکسپیڈیئنسی کونسل کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی قیمت پر آبنائے ہرمز سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق آیت اللہ آملی لاریجانی نے کہا کہ ایران کے دشمن آبنائے ہرمز کا محاصرہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، تاہم ایران کو اس اہم اور تزویراتی آبی گزرگاہ پر مکمل خودمختاری حاصل ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنے مؤقف سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ آیت اللہ آملی لاریجانی اس وقت ایران کی ایکسپیڈیئنسی کونسل کے سربراہ ہیں، جو سپریم لیڈر کی جانب سے مقرر کردہ ایک اہم مشاورتی اور تنازعات کے حل کا ادارہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں