ٹرمپ 10

ایران سے متعلق بڑے فیصلے کا وقت آ چکا، خطے میں بڑی تبدیلیاں ہونیوالی ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکا ایران جنگ سے متعلق فیصلہ کن مرحلے پر پہنچ چکے ہیں، خطے میں بڑی تبدیلیاں ہونے والی ہیں ، ایران سے متعلق بڑے فیصلے کا وقت آ چکا ہے۔امریکی ٹی وی سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو تباہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ساتھ ہی ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کا اشارہ بھی دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے لیے3 آپشن بھی دیے اور کہا کہ یا تو ایران کو تباہ کردیا جائے یا اس کی معیشت کو برباد کردیا جائے یا پھر ایران معاہدہ کرلے۔ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اس سے پہلے کہ ایران کو تباہ اور اس کی معیشت کو برباد کردیا جائے ایران کو اپنا رویہ درست کرنا ہوگا۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران جنگ سے متعلق فیصلہ کن مرحلے پر پہنچ چکے ہیں، خطے میں بڑی تبدیلیاں ہونے والی ہیں ، ایران سے متعلق بڑے فیصلے کا وقت آ چکا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تھا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیاں سے ملاقات بھی کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں