اعداد و شمار 17

ایران امریکا جنگ میں وقفے سے خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی

لندن(رپورٹنگ آن لائن) ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ میں وقفے سے عالمی منڈی میں خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

برطانوی خام تیل 5 فیصد سستا ہوکر 92 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، امریکی خام تیل کے مستقبل کے سودے 85 ڈالر فی بیرل پر ہو رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل کی قیمت میں 10 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مربن کروڈ آئل کے سودے 97 ڈالر فی بیرل پر ہو رہے ہیں۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی 2 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی ماہرین نے کہا ہے کہ جنگ میں وقفے سے اتنی بڑی کمی ظاہر کرتی ہے کہ جنگ جاری رہی تو تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک بھی جاسکتی ہے، امریکا کے ذخائر بھی تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں