اعداد و شمار 18

ایران اسرائیل کشیدگی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

سنگاپور(رپورٹنگ آن لائن) ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ساڑھے 4 فیصد سے تجاوز کر گئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 97 اعشاریہ 26 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

برطانوی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت 94 اعشاریہ 53 ڈالرفی بیرل تک پہنچ گئی۔

ماہرین نے خبردارکیا ہے کہ اگرخطے کی صورتحال مزید خراب ہوئی تو تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں