تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ ایران اسرائیل پر حملے کے لیے ایٹم بم بنا رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران سے اسرائیل کے وجود کو خطرات لاحق ہیں، اس بار اسرائیل ٹرمپ سے پوچھے بغیر ایران پر حملہ کرے گا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے یقین دلایا ہے کہ وہ کام ختم کرنے کو تیار ہیں۔ نیتن یاہو نے ان خبروں کی تردید کی کہ اکتوبر کے آغاز میں ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران پر حملوں سے روک دیا تھا۔









