تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ ایرانی حکومت کا تختہ الٹ دیں گے، ایرانی حکومت کو شکست دینا اولین ترجیح ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی اولین ترجیح ایرانی حکومت کو شکست دینا اور اسے گرانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ایرانی حکومت کو شکست دیں گے، ہم اس کا تختہ الٹ دیں گے، یہ حکومت گر جائے گی پھر ہم حزب اللہ سے بھی نمٹیں گے اور وہ بھی ختم ہو جائے گی۔








