رپورٹس 9

جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ ابھرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گوجیا کھون نے ” 18 ستمبر واقعے” کی 95 ویں برسی کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 95 سال پہلے کا ” 18 ستمبر کا واقعہ” جاپانی حکومت کی جانب سے طویل عرصے تک چھپائی گئی ایک جنگی سازش تھا۔جاپانی عوام کی بڑی تعداد کو اس واقعے کی حقیقت ٹوکیو ٹرائل تک پتہ نہیں چلی۔

رواں سال ٹوکیو ٹرائل کے آغاز کو 80 سال مکمل ہو گئے ہیں لیکن جاپانی نصابی کتابوں میں آج بھی جارحیت کی تاریخ کو کم کر کے پیش کیا گیا ہے۔ جاپانی دائیں بازو کی طاقتیں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے جنگ سے پہلے کے دستاویزات اور ٹوکیو ٹرائل کے ریکارڈ کو فلٹر کر کے جنگی جرائم کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین جاپان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنی جارحیت کی تاریخ کو تسلیم کرکے اس کی گہری خود احتیابی کرے۔ انہوں نے کہا کہ چین سمیت خطے کے ممالک کو چوکس رہنا ہوگا اور جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ ابھرنے کی اجازت ہرگز نہیں دینی چاہیے، تاکہ دوسری عالمی جنگ کے فتح کے نتائج کا مشترکہ طور پر تحفظ کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں