بلاول بھٹو زرداری 28

ایران، امریکہ تنازع دوبارہ شروع ہوا تو اثرات محدود نہیں رہیں گے،بلاول بھٹو

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران امریکہ تنازع دوبارہ شروع ہوا تو اس کے اثرات محدود نہیں رہیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ اقوام عالم کو ایران امریکہ تنازع کے نتائج بھگتنا پڑیں گے، آبنائے ہرمز کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کیلئے دہشتگرد تنظیموں کو فنڈنگ کر رہا ہے، بھارت کے ساتھ موجودہ تناؤ کسی بھی وقت ایک اور تنازع کا باعث بن سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں