فواد چوہدری 231

اپوزیشن کا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ افسوسناک ہے، فواد چوہدری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ افسوسناک ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ا پنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے اپوزیشن کا بائیکاٹ افسوسناک ہے۔

وزیراطلاعات نے کا کہ 70 سالوں میں پہلی بار کوئی حکومت سیکیورٹی پالیسی پارلیمان کو پیش کررہی ہے، یہ سیاسی نہیں قومی سلامتی کا معاملہ ہے، اپوزیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور سنجیدگی سے اجلاس میں شرکت کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں