بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)چین کے صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر اٹلی کے صدر سرجیو میٹیریلا 7 سے 12 نومبر تک اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیجانڈو 8سے 10 نومبر تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔منگل کے روز
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ صدر سرجیو میٹیریلا کے دورہ چین کے دوران صدر شی جن پھنگ ان سے ملاقات کریں گے اور وزیر اعظم لی چھیانگ اور قومی عوامی کانگریس کی مجلسہ قائمہ کے صدر چاؤ لہ جی بھی ان سے بالترتیب ملاقات کریں گے۔ ماؤ ننگ نے کہا کہ اس سال چین اور اٹلی کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی بیسویں سالگرہ ہے اور اطالوی وزیر اعظم میلونی اور صدر سرجیو میٹیریلا کے دورہ چین سے چین اٹلی تعلقات کی اعلیٰ سطحکی ترقی اجاگر ہوتی ہے ۔
ماؤ ننگ نے یہ بھی کہا کہ انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیجانڈو نے رواں سال مارچ میں صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی بار چین کا دورہ کیا تھا اور اب عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کی عکاسی اور چین انڈونیشیا تعلقات کی اعلیٰ سطح کو ظاہر کرتا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدر پرابوو سبیجانڈو کے لیے استقبالیہ تقریب منعقد کی جائے گی اور دونوں سربراہان مملکت ملاقات کریں گے ۔اس کے علاوہ وزیر اعظم لی چھیانگ اور قومی عوامی کانگریس کی مجلسہ قائمہ کے صدر چاؤ لہ جی بھی بالترتیب انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات کریں گے